افغانستان کا آج ایک کروڑ ، 40 لاکھ ڈالر نیلام کرنے کا اعلان

بینک آف افغانستان نے آج 3 اکتوبر کو ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امریکی کرنسی نیلام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

افغان ادارے بختار نیوز ایجنسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان مرکزی بینک ’دی افغانستان بینک‘ نے تین اکتوبر 2023ء کو ایک کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ افغان کرنسی کی مارکیٹ میں قدر کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈالرز کی افغانستان اسمگلنگ کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں غیر معمولی کمی ہو گئی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں