دادو : سیلابی ریلے کی زد میں آ کر الٹنے والے کوچ کے تین مسافر سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
انڈس ہائی وے پر میہڑ کے قریب سیلابی ریلے میں مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تین مسافر سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے، باقی افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ڈوبنے والوں کی تلاش جاری ہے۔ کوچ لاڑکانہ کی طرف جارہی تھی کہ سیلابی ریلے کی زد میں آ کر الٹ گئی۔