چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع

چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے ریلیف ملنا شروع ہو گیا جبکہ درآمدی گندم سے لدے تین جہازوں کی آمد سے آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائن اوراڑھائی نمبر آٹے کی خوردہ قیمت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 روپے فی کلو کم ہو چکی ہے۔

دوسری جانب کریک ڈاؤن کے نتیجے میں چینی کی تھوک قیمت کم ہو کر 145 روپے فی کلو تک آ گئی ہے جس کی قیمت 10 دن قبل 185 روپے تھی۔

ذرائع کے مطابق خوردہ مارکیٹ میں قیمتیں تھوک کی قیمتوں کے حساب سے کم نہیں ہو رہیں۔

چینی 180 سے 190 روپے فی کلو تک پہنچنے کے بعد اب بھی 160 سے 170 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہورہی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں