کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری انٹر بینک میں ڈالر مزید 70 پیسے سستا ہونے کے بعد 294 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا

کراچی  رواں کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بھی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی انٹربنک قیمت میں ایک روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔آج بھی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔ مسلسل 10 ویں سیشن میں ڈالر کی قیمت میں کمی جاری جاری ہے۔آج انٹر بینک میں ڈالر مزید 70 پیسے سستا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 294 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 294 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 296 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ جب کہ ملک کے حساس اداروں نے اب ڈالروں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی مافیا کے گھروں پر ایف آئی اے کی مدد سے چھاپے مارنے کی تیاری کر لی ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاون کا اگلا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

ذخیرہ کیے گئے ڈالروں کی برآمدگی کے لیے ایف آئی اے اور حساس ادارے اب گھروں پر چھاپے ماریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایکسچینج کمپنیز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی مدد سے ملک بھر میں گھروں کی نشان دہی کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو کریک ڈاون کے بعد اداروں کے پاس مافیاز کے گھروں میں ڈالر ذخیرہ کرنے کی مستند اطلاعات ملی ہیں۔حساس اداروں نے غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست حاصل کر لی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پر ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کریں گے۔گھروں میں ڈالرز چھپانے والوں کو گرفتاری اور جیل میں قید کی سزائیں ملیں گی۔ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاون سے اب تک ڈالر 31 روپے سستا ہو چکا ہے۔ یکم ستمبر کو ڈالر 328 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں