پاکستان کو چاول کی ایکسپورٹ سے ایک سال میں اربوں ڈالرز کا فائدہ متوقع 2 بڑے ممالک نے پاکستان کو اپنا چاول ان ممالک کی منڈیوں میں ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے دی

لاہور  پاکستان کو چاول کی ایکسپورٹ سے ایک سال میں اربوں ڈالرز کا فائدہ متوقع، 2 بڑے ممالک نے پاکستان کو اپنا چاول ان ممالک کی منڈیوں میں ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی چاول کو میکسیکو اورروس کا ویزا مل گیا ہے، رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن اس سال 50 لاکھ ٹن چاول برآمد کرکے 3 ارب ڈالر زرمبادلہ کمائیگی۔

رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چیلا رام نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان سے چاول کی خریداری کے لیے میکسیکو اور روسی ٹیموں نے ملکی رائس پروسیسنگ پلانٹس کی جانچ پڑتال کے بعد پاکستانی چاول کے لیے اپنی منڈیوں کو کھولا ہے۔ چیلا رام نے بتایا کہ انڈونیشیا نے بھی 90 ہزار ٹن چاول پاکستان سے خریدا ہے، فلپائن میں بھی پاکستانی چاول کی مانگ ہے۔

انہوں نے مافیاز کے خلاف آپریشن کو صحیح کوشش قرار دیا اور کہا کہ آرمی چیف کے معاشی اقدامات کو سہراتے ہیں، ڈالر، چینی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سے بھاؤ گرے ہیں۔چیلا رام نے چاول کا عالمی منظرنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں چاول برآمد کرنے پر پابندی عائد کرنیکی وجہ سے پاکستانی چاول کی طلب بڑھی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ پاکستان کیلئے ایکسپورٹ کے شعبہ میں یہ خوشخبری اس وقت سامنے آئی ہے کہ جب پاکستان کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے اپنی ایکسپورٹ میں مسلسل کمی کا سامنا ہے۔

تحریک انصاف کے دور میں 32 ارب ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچ جانے والی ایکسپورٹس پی ڈی ایم حکومت کے قیام کے بعد سے مسلسل گراوٹ کا شکار رہی اور یوں پاکستان کو گزشتہ مالی سال کے دوران ایکسپورٹس کی مد میں 4 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں