معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو سیاسی شخصیات کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد والد ایرول مسک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو قتل کیا جا سکتا ہے۔
ایرول مسک نے امریکی جریدے نیو یارکر کے حالیہ آرٹیکل پر سوال اُٹھایا ہے جس میں یوکرین، سوشل میڈیا اور الیکٹرک آٹو موبائل کے حوالے سے حکومتی انتخاب پر ٹیسلا کے سی ای او کے اثر و رسوخ کی بات کی گئی ہے۔
اس آرٹیکل میں روس یوکرین تنازعے میں اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سیٹلائٹس کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایلون مسک کے گزشتہ سال ٹوئٹر خریدنے کے بعد غیر ملکی ممالک کے ساتھ روابط دیکھنے کے لائق ہیں۔
جب ایرول مسک سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں خدشہ ہے کہ ایسے حالات میں حکومت ایلون کو قتل بھی کر سکتی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ’جی ہاں۔