ایران، شیراز میں شاہ چراغ مزار پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 افراد ہلاک

تہران شیراز میں ایک مزار پر دہشت گردانہ حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا اور نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے شاہ چراغ مزار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

خلیج کے مؤقر نشریاتی ادارے کے مطابق مزار پر کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں میں سے ایک کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں ایک مسلح شخص نے بھی اسی مزار کو نشانہ بنایا تھا جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے، بعد میں داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

یاد رہے کہ جولائی میں ایران نے گذشتہ سال اکتوبر میں اس بم حملے کے جرم میں دو افراد کو سرعام پھانسی دے دی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں