دانیال افضل کی ڈائریکشن میں بننے والی ویب سیریز ”فاطمہ جناح“ کا پہلا سیزن رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس سیریز میں مادرِ ملت کو تین ادوار میں پیش کیا جائے گا جن میں تقسیم سے قبل 30 سالہ فاطمہ جناح، آزادی کے دوران 50 سالہ اور تقسیم کے بعد 70 سالہ فاطمہ جناح شامل ہیں۔

دانیال افضل کی ڈائریکشن میں بننے والی ویب سیریز ”فاطمہ جناح“ کا پہلا سیزن رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس سیریز میں مادرِ ملت کو تین ادوار میں پیش کیا جائے گا جن میں تقسیم سے قبل 30 سالہ فاطمہ جناح، آزادی کے دوران 50 سالہ اور تقسیم کے بعد 70 سالہ فاطمہ جناح شامل ہیں۔

اس ویب سیریز میں فاطمہ جناح کا کردار ادا کرنے کے لئے سندوس فرحان، سجل علی اور سامیہ ممتاز کو شامل کیا گیا ہے۔

پہلے حصے میں کہانی عظیم سیاسی رہنما کی بہن ہونے کے گرد گھومے گی۔

دانیال افضل نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ ویب سیریزکی شوٹنگ صرف لاہور اور اسلام آباد میں کی گئی ہے، اس میں نہ صرف فاطمہ جناح بلکہ کئی دیگر تاریخی شخصیات بھی نظر آئیں گی۔

اس موقع پر قائد اعظم، علامہ اقبال، لیاقت علی خان، رٹی جناح اور رانا لیاقت حسین کے کردار بھی جلوہ گر ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ویب سیریز رضا پیر بھائی کی کتاب ”مادرِ ملت“ کی کہانی پر مبنی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں