دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم کی چھٹی بیوی دبئی سے فرار ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیا بنت حسین جو کہ حکمرانِ دبئی کی چھٹی بیوی تھی اور ان کے دو بچوں کی ماں بھی تھی اربوں روپے اور دونوں بچوں کو لے کر متحدہ عرب امارات سے چلی گئی ہیں۔بتا یا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تعینات جرمن سفیر نے انہیں فرار ہو کر جرمنی پہنچنے میں مدد فراہم کی ہے۔
ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ تک شہزادی حیا بنت حسین مبینہ طور پر جرمنی میں ہی مقیم رہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کی کوششیں بھی کیں۔ جرمنی میں شہزادی حیا کے قیام کے دوران ہی شیخ محمد بن راشد نے جرمن حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کی اہلیہ کو واپس کیا جائے لیکن جرمن حکام نے ان کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ شہزادی حیا لندن پہنچ چکی ہیں اور وہاں روپوش ہو کر رہ رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حیا اور محمد بن راشد المکتوم میں کافی عرصے سے ان بن چل رہی تھی اور اب وہ دبئی سے فرار ہو گئی ہیں۔ محمد بن راشد المکتوم نے بیوی کے اس فعل کو غداری قرار دے دیا اور اس کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب انہیں فرق نہیں پڑتا کہ حیا جیے یا مرے۔ ذرائع کے مطابق شہزادی حیا بنت حسین حکمرانِ دبئی سے طلاق لینا چاہتی تھیں لیکن جب وہ کامیاب نہ ہو سکیں تو 45سالہ شہزادی اپنے 7سالہ بیٹے اور 11سالہ بیٹی کو لے کر فرار ہو گئیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حیا بنتِ حسین دبئی سے فرار ہو کر جرمنی چلی گئی ہیں اور اب وہ وہیں رہائش اختیار کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے جرمنی کی حکومت سے سیاسی پناہ بھی مانگی اور سیاسی پناہ کی درخواست جمع کروائی تاہم اب خبر آئی ہے کہ شہزادی حیا لندن پہنچ چکی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق شہزادی حیا جاتے ہوئے اپنے ساتھ 31ملین پاؤنڈ بھی لے گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حیا بنتِ حسین اردن کے بادشاہ عبدللہ کی سوتیلی بہن ہیں۔ حکمرانِ دبئی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی بیوی کے بھاگ جانے کو غداری قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے اپنا یہ پیغام اشعار کی صورت میں لکھ کر شئیر کیا ہے