22 سے 26 جولائی تک ممکنہ موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

ملک بھر میں 22 سے 26 جولائی تک ممکنہ موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔

اس ضمن میں این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔

جب کہ طوفانی بارشوں کے سبب مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔

22 اور 23 جولائی کو ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، موسلا دھار بارشوں سے 22 سے 24 جولائی کے دوران کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں