18 سال بعد کیس جیتنے والا بزرگ سپریم کورٹ میں انتقال کر گیا

70 سالہ بزرگ شہری زمین کا کیس جیتنے کی خوشی برداشت نہ کر سکے، دل کا دورہ پڑنے کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئے

اسلام آباد,  18 سال بعد کیس جیتنے والا بزرگ سپریم کورٹ میں انتقال کر گیا، 70 سالہ بزرگ شہری زمین کا کیس جیتنے کی خوشی برداشت نہ کر سکے، دل کا دورہ پڑنے کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بدھ کے روز پیش آئے واقعے نے ہر آنکھ اشکبار کر دی۔ 18 سال تک ملک کی مختلف عدالتوں میں انصاف کے حصول کی کوششیں کرنے والا شخص بدھ کے روز بالآخر کیس جیتتے ہی دنیا سے رخصت ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں اپنے کیس کی پیروی کے سلسلہ میں آنے والا بٹگرام کا رہائشی70 سالہ عمر علی کورٹ روم نمبر تین کے باہر حرکت قلب بند ہونے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ عمر علی نامی 70 سالہ بزرگ بدھ کو زمین کے تنازعے سے متعلق اپنے کیس کی پیروی کیلئے سپریم کورٹ آئے تھے، کورٹ روم نمبر تین کے باہر سائل کے وکیل نے جب انہیں بتایا کہ وہ کیس جیت گئے ہیں، اس موقع پر جیت کی خوشی سے سرشار بزرگ شہری کو ہارٹ اٹیک ہوا جس کے فوری بعد انہیں طبی امداد کے لئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

بتایا گیا ہے کہ عمر علی نامی 70 سالہ بزرگ نے 2003 میں 3 کنال زمین کے تنازعے پر پڑوسیوں کے کیس کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے عمر علی کیخلاف 2017 میں فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، اسی سال اعلٰی عدالت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا، جب اب 5 سال بعد حتمی فیصلہ ان کے حق میں سنا دیا گیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں