اسلام آباد: ملک بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری کے حوالے سے بتایا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے واضح طور پر اس حوالے سے کہا کہ غریب خواتین کے پیسوں کی چوری برداشت نہیں کی جائے گی۔
وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے واضح طور پر اس حوالے سے کہا کہ غریب خواتین کے پیسوں کی چوری برداشت نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ خبریں آئی تھیں کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے غیر قانونی طور پر کٹوتیاں کی جا رہی ہیں۔