سعودی وزارت حج و عمرہ کے دوران چار چیزیں لانے پر پابندی عائد کر دی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آنے والے فرزندان توحید پر اپنے ہمراہ پلاسٹک کی بوتلیں، بغیر پیکنگ کے کھلا ہوا اور کپڑوں میں لپٹا ہوا سامان لانے پر پابندی ہوگی۔
اس پابندی کا اطلاق فوری طوری پر نافذ العمل ہوگا جس کا اعلان وزارت حج و عمرہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کیا۔یہ پابندیاں عازمین حج کے سفر کو آرام دہ اور محفوظ بنانے کے لیے عائد کی گئی ہیں۔
وزارت حج و عمرہ کے ضیوف الرحمان کا فضائی سفر کے دوران ممنوعہ سامان لانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے ان ہدایات پر ضرور عمل کریں۔
Avoid carrying prohibited luggage when you travel. #Proclaim_to_the_People#Makkah_and_Madinah_Eagerly_Await_You pic.twitter.com/taOas7mLJA
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) May 24, 2023