بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں چندہ لے کردنیا کو حیران کر دیا

سندھ کا کوئی وزیرعوام میں جانے کی جرات نہیں کررہا، سیلابی تباہی پربھی کمپنی کی مشہوری کا مقابلہ جاری ہے۔25 کلومیٹر کی بھکاری حکومت نہ تخمینہ لگا سکی،نہ منصوبہ بندی کرسکی۔شیخ رشید کی حکومت پر تنقید

اسلام آباد, سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیلابی تباہی پربھی کمپنی کی مشہوری کا مقابلہ جاری ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں چندہ لے کردنیا کو حیران کر دیا۔سندھ کا کوئی وزیرعوام میں جانے کی جرات نہیں کررہا۔شیخ رشید نے کہا کہ سیلابی تباہی پربھی کمپنی کی مشہوری کا مقابلہ جاری ہے۔

25 کلومیٹر کی بھکاری حکومت نہ تخمینہ لگا سکی،نہ منصوبہ بندی کرسکی۔یہ ایجنڈامکمل ہونے پرنکال دیے جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ حکمران خواب غفلت سے باہرنہیں آئے۔وزراء کی تعداد آئین اورقانون کی پابندی کی حد کو پارکر گئی ہے۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کوزمین بوس کردیا ہے۔

سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزید تباہی اور مہنگائی کے سیلاب میں آئیں گے۔انڈیا سے تجارت اوردوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے۔ قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہوا ہے،کوئی جیک پاٹ نہیں لگا،اور قرضے کی واپسی قوم نے کرنی ہے۔20 سے زیادہ مرتبہ لیے قرض کو قوم نے ادا کرنا ہے۔ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ وزراء شادیانے بجارہے ہیں،پانی کا ریلہ سڑکوں سے گزرنے کے بعد عوام کا ریلہ سڑکوں پرآئےگا۔

کروڑوں افراد کی بقاءکی جنگ میں سیاست دان ابھی بھی دست وگریباں ہیں،ستمبرستمگرہوگا۔ بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ سفید پوش ہی نہیں،صاحب حیثیت بھی بجلی کے بل ادانہیں کر پا رہا۔ سیلاب سے متاثرہ قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے،سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئےگا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں