ایمیزون نے 5 سو بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

نئی دہلی  ای کامرس کمپنی ایمیزون نے بھارت میں اپنے 500ملازمین کو برطرف کر دیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈائون سائزنگ کے دوران ای کامرس کمپنی ایمیزون نے اپنے بھارت میں قائم دفتر سے تقریباً 500 ملازمین کو برخاست کر دیا ہے ۔رواں سال مارچ سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں بڑے پیمانے پر کی گئی برطرفیوں کے دوران اب تک مجموعی طورپر9ہزار ملازمین متاثر ہوچکے ہیں۔

رواں ماہ اب تک ویب سروسز، ہیومن ریسورسز اور سپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے ملازمین کو نکالا گیا ہے، جن میں بھارت سے عالمی ٹیموں کے ساتھ کام کرنیو الے ملازمین بھی شامل ہیں۔عالمی وبا کورونا کے دوران صارفین کی بڑی تعداد میں آن لائن شاپنگ کا رجحان پیدا ہوا تھاتاہم کورونا وبا کے ختم ہونے کے بعد صارفین خریداری کی پرانی عادت کی جانب لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے ای کامرس کی ترقی سست روی کا شکار ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ میٹا اور گوگل کی طرح ایمیزون بھی کئی بڑی ٹیک کمپنیوں میں شامل ہے جو ترجیحات کی بنیاد پر اپنے ملازمین کو برطرف کر رہی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں برطرفیوں کے اعلان کے بعد سے اب تک تقریباً 18,000 ملازمین کو فارغ کیاجاچکا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں