قلات و گردونواح کےعلاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں گھروں سے باہر نکل آئے

زلزلے کی شدت4.7 اور زیرزمین گہرائی 34 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی کم ہونے سے شدت زیادہ محسوس کی گئی

کوئٹہ, بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی گہرائی کم ہونےسے شدت زیادہ محسوس کی گئی، تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ قلات سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں، دکانوں سے باہرنکل آئے۔ زلزلے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زیرزمین زلزلے گہرائی 34 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز قلات سے 15 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔ یاد رہے زلزلے ایسی قدرتی آفت ہیں، جس سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

زلزلوں سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں