پاک فوج کا سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی: 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ملتوی

اسلام آباد: پاک فوج نے سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کے لیے 6 ستمبر کو یوم دفاع وشہدا کی جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کے لیے جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کو ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کی خدمت جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو ہر سال یوم دفاع و شہدا منایا جاتا ہے جس کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوتی ہے، مرکزی تقریب میں شہدا کے خاندان بھی شریک ہوتے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں