ملک کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ، الرٹ جاری 28 اپریل سے 7 مئی کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں آندھی،ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی

 ملک کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ، الرٹ جاری، 28 اپریل سے 7 مئی کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں آندھی،ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ محکمہ موسمیات نے 28 اپریل سے 7 مئی کے دوران میں ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی،ژالہ باریناور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے،تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،صوبوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ ان تدابیر میں نالوں کی صفائی، بجلی کے کھمبوں کی مضبوطی اور مقامی سیلاب کی صورت میں سڑکوں تک رسائی شامل ہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ خاص طور پر جہاں 2022 کے سیلاب کے بعد مرمت کا کام ابھی بھی جاری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بارشوں کے دوران خیبر پختون خواہ ، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ موسلا دھار بارشوں سے مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، دیر، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں یکم سے 04 مئی اور بلوچستان کے کچھ حصوں اور ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں 28 اپریل سے 02 مئی تک سیلاب آسکتا ہے،اس عرصے کے دوراں سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس دوراں کشمیر سے کراچی تک غیر مستحکم موسمی نظام اور شہری سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، ماہی گیروں کو سمندروں میں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کسان حضرات بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی معاملات ترتیب دیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں