نوسربازوں کا موبائل فون صارفین کو سوشل میڈیا کے ذریعے چکر دینے کا نیا طریقہ

موبائل نمبر پر واٹس ایپ بنا کر قومی اداروں کے خلاف پوسٹیں شیئر کر نے لگے

فیصل آباد, نوسربازوں نے موبائل فون صارفین کو سوشل میڈیا کے ذریعے چکر دینے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، سادہ لوح موبائل صارفین کے نمبر حاصل کر کے ان پر واٹس ایپ بنا کر غیر اخلاقی اور قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز پوسٹیں شیئر کر کے پراپیگنڈہ کرنے لگے۔ ذرائع کے مطابق نوسربازوں کی طرف سے سادہ لوح شہریوں کو انعامات اور مالی امداد کے لالچ دیکر نت نئے طریقے اختیار کئے جاتے ہیں۔

تاہم آجکل سادہ لوح موبائل صارفین اینڈرائیڈز فون استعمال نہیں کرتے ان کے موبائل نمبر حاصل کر کے ان سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں بے نظیر انکم سپورٹ سکیم اور دیگر مالی امداد کا جھانسہ دیکر ان سے تمام کوائف حاصل کر لیتے ہیں اور بعدازاں ان کے موبائل نمبر پر واٹس ایپ بنا کر قومی اداروں کے خلاف غیر ضروری اور غیر اخلاقی پوسٹیں شیئر کرتے ہیں اور اینڈرائیڈز فون استعمال نہ کرنے والے موبائل صارفین کو کانوں کان خبر تک نہیں ہوتی کہ ان کے فون کا کس طرح غلط استعمال ہو رہا ہے اور مذکورہ سادہ لوح موبائل صارفین سائبر کرائم کی میں آ سکتے ہیں

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں