میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا

امتحان میں ایک لاکھ پچاسی ہزار بچوں نے شرکت کی،ایک لاکھ 33 ہزار بچوں نے امتحان پاس کیا، کامیابی کا تناسب 66 فیصد رہا، سب سے 1095 نمبر حاصل کیے گئے۔چئیرمین لاہور بورڈ پروفیسر ڈاکٹر مرزا حبیب

لاہور, میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔چئیرمین لاہور بورڈ پروفیسر ڈاکٹر مرزا حبیب نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا۔چئیرمین لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ  رزلٹ سو فیصد سرکاری اساتذہ نے تیار کیا۔امتحانی نظام میں ریفارمز لا رہے ہیں۔10مئی سے 11جون تک امتحان کا سلسلہ جاری رہا۔رزلٹ آن لائن اور بذریعہ ایس ایم ایس معلوم کیا جا سکے گا۔

امتحان میں ایک لاکھ پچاسی ہزار بچوں نے شرکت کی۔ایک لاکھ 33 ہزار بچوں نے امتحان پاس کیا۔52 ہزار 841 بچے امتحان میں کامیاب نہ ہو سکے۔ پروفیسر ڈاکٹر مرزا حبیب کا کہنا تھا کہ کامیابی کا تناسب 66 فیصد رہا۔سب سے 1095 نمبر حاصل کیے گئے۔1095 نمبر حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد 2 ہے۔دوسرے نمبر پر 1094 نمبر حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد 3ہے جب کہ تیسرا نمبر 1093 نمبر والے طلباء کی تعداد 10 ہے۔

چئیرمین بورڈ نے مزید کہا کہ طالبات کی کامیابی 74 فیصد جب کہ لڑکوں کی 57 فیصد ہے۔رواں سال پاس ہونے والے بچوں میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ملتان انٹرمیڈیٹ بورڈ نے میڑک کے رزلٹ کا اعلان کردیا۔میڑک امتحان میں ایک لاکھ 18 ہزار 990 امیدواروں نے شرکت کی۔ایک لاکھ 17 ہزار 424 طلبا و طالبات نے امتحان میں شرکت کی۔چئیرمی تعلیمی بورڈ کے مطابق ،90 ہزار 191 طلبا نے امتحان میں کامیابی حاصل کی،کامیابی کی شرح 76.81 فیصد رہی۔

اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں 67 ہزار 676 امیدوار کامیاب ہوئے جب کہ کامیابی کا تناسب 77.47فیصد رہا۔جب کہ ساہیوال بورڈ کے مطابق امتحانات میں 72095طلبہ و طالبات شریک ہوئے اور 48352کامیاب ہوئے۔گوجرانوالہ میں امتحان میں 155150 امیدوار کامیاب ہویے جب کہ کامیابی کا تناسب 70.87 فیصد رہا

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں