کپتان کی غفلت، سیالکوٹ ائیرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ بےقابو ہو گیا

طیارہ بےقابو ہو کر شولڈر ایریا میں چلا گیا، رن وے کی دونوں لائٹیں بھی توڑ دیں

سیالکوٹ,  دبئی سے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر اترنے والا غیر ملکی ائیرلائن کا ایک طیارہ اس وقت حادثے سے بال بال بچ گیا جب وہ کپتان کے قابو سے اچانک باہر ہو گیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق 12 اگست کی صبح سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایک غیر ملکی بوئنگ 777 طیارہ لینڈنگ کے دوران کپتان کی غفلت کے باعث رن پر بےقابو ہو کر شولڈر ایریا میں چلا گیا تھا۔

طیارہ رن وے سے شولڈر ایریا میں جانے کے ساتھ ساتھ اس نے رن وے کی دونوں لائٹیں بھی توڑ دی تھیں۔کپتان کی غفلت کے باعث کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا لیکن سول ایوی ایشن کی جانب سے بھی مبینہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا اور طیارے کو گراؤنڈ کیے بغیر واپس دبئی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔طیارے کے شولڈر ایریا میں اترنے کے بعد اس کا مکمل معائنہ اور کپتان کا الکوہل ٹیسٹ کرانا لازمی ہوتا ہے لیکن سی اے اے نے نہ ہی طیارے کی انسپیکشن کی نہ کپتان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا۔

دوسری طرف ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بورڈ نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔سیالکوٹ ائیرپورٹ انتظامیہ نے بھی انمویسٹیگیشن بورڈ کو رن وے پر ٹوٹنے والی لائٹوں اور واقعے کی شفاف تحقیقات سے متعلق خط ارسال کیا ہے جسے تحقیقات کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔اس سے قبل رواں ماہ ایتھوپین ائیرلائن کے پائلٹس کی بھیانک غلطی بھی سامنے آئی تھی۔

سوڈان کے شہر خرطوم سے اڑن بھر کے عدیس ابابا جانے والے مسافر طیارے کے حوالے سے اس وقت کھلبلی مچ گئی جب طیارے کے ائیرپورٹ کے قریب پہنچنے پر کنٹرول ٹاور کے رابطہ کرنے کے باوجود پائلٹس کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ مسافر طیارہ ایتھوپیا کے ادیس بابا ہوائی اڈے پر لینڈنگ سے قبل جس مقام پر طیارے کی بلندی کم کرنی ہوتی ہے وہاں پہنچا تو اس کے باوجود طیارے کی بلندی کم نہیں ہوئی جس کے باعث ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ بعد ازاں انکشاف ہوا کہ طیارے کو اڑانے والے دونوں پائلٹس دورانِ پرواز 37,000 فٹ کی بلندی پر سو گئے، جس کے باعث وہ پہلے سے طے شدہ رن وے پر طیارے کو لینڈ نہ کروا سکے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں