ڈالر اڑان بھرنے کے بعد دن کے اختتام پر سستا ہو گیا انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 81 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 62 پیسے پر بند ہوا

کراچی ڈالر دن کے اختتام پر سستا ہو گیا ،امریکی ڈالر آج کاروبار کے آغاز میں اڑان بھرنے کے بعد نیچے آ گیا۔انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 81 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر 294 کا ہو گیا۔گذشتہ روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا ،انٹر بینک میں ڈالر288جبکہ اوپن مارکیٹ میں295روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا، دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت2روپے اضافہ سے 318اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 4روپے بڑھکر364روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت ترسیلات زر کی آمد مارچ 2023 کے آخر تک بڑھ کر 5.966 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت ترسیلات زر فروری کے آخر تک 5.811 ارب امریکی ڈالر تھی جو اب مارچ 2023کے آخر تک 5.966 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔ مارچ کے مہینے کے دوران ترسیلات زر کی آمد 155 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جو فروری میں 125 ملین ڈالر اور جنوری 2023 میں 110 ملین ڈالر تھی۔

روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کا آغاز سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں کام کرنے والے کمرشل بینکوں کے تعاون سے کیا تھا۔یہ اکاؤنٹس لاکھوں غیر مقیم پاکستانیوں کو بینکنگ کے جدید حل فراہم کرتے ہیں،جس میں نان ریذیڈنٹ پاکستان اوریجن کارڈ (POC) ہولڈرز، جو پاکستان میں بینکنگ، ادائیگی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیاں شروع کرنا چاہتے ہیں۔پروگرام کے تحت رجسٹرڈ اکاؤنٹس کی تعداد بھی فروری 2023 میں 536,676 اکاؤنٹس سے فروری 2023 میں 12,769 اضافہ کے ساتھ 549,445 ہوگئی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں