شدید بارشوں کے بعد ملک میں شدید ترین سردی کی پیشگوئی کر دی گئی

موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر رواں سال ہر موسم شدید سے شدید تر ہو جائے گا

اسلام آباد, محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر رواں ہر موسم شدید سے شدید تر ہو جائے گا۔سردی بھی اسی شدت سے پڑے گی۔سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق شدید گرمی، موسلا دھار بارشوں اور تباہ کن سیلاب سےمتاثرہ پاکستانیوں کو موسم بدلنے کے بعد بھی اچھی خبریں نہیں ملیں گی کیونکہ محکمہ موسمیات نے اب ملک بھر میں شدید ترین سردی کی بھی پیشگوئی کر دی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ موسمیات نے رواں سال موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خشک بارشوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہیٹ ویوز، برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے واقعات میں اضافے، سیلاب اور اس کے بعد کولڈ ویوز کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات شروع ہو چکے ہیں جنہیں نظر انداز کیا جا سکتا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر رواں سال ہر موسم شدید سے شدید تر ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی بارشوں کے بعد اب ملک میں موسم سرما کے دوران سردی بھی شدید پڑے گی۔محکمہ موسمیات نے ایکسٹریم کولڈ ویوز کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہر موسم اپنے معمول سے زیادہ شدت سے آئے گا۔گرمی ، سردی اور بارشوں کی شدت میں بھی اضافہ ہو گا جب کہ برفانی جھیل پھٹنے کے واقعات بھی بڑھ سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسے واقعات اب ہر سال ہوا کریں گے اور ان کی شدت اور تعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔موسمیاتی تبدیلی اسی کو کہتے ہیں جو پاکستان میں اب شروع ہو چکی ہے۔دوسری جانب ملک میں مون سون کی طوفانی بارشوں کی شدت میں کچھ کمی آنے کے بعد ماہرین موسمیات نے مزید بارشوں کے حوالے سے نئی رپورٹ جاری کی تھی۔ماہرین موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کا سیزن اکتوبر تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں