سعودی عرب نے 2ارب ڈالر کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا دوست ممالک سے 3ارب ڈالر کی فنانسنگ میں اہم پیش رفت

 قرض بحالی پروگرام کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے شرائط کے پیش نظر دوست ممالک سے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے دو ارب ڈالرکی فنڈنگ کا گرین سگنل دیدیا جبکہ وزیرخزانہ 10اپریل کو امریکا جانے سے پہلے یو اے ای کی اعلی قیادت سے بھی رابطہ کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافہ کے مطالبے پر قائم ہے جبکہ سالانہ 900ارب روپے کی سبسڈی پر تاحال اعتراض ہے۔ آئی ایم ایف پٹرولیم لیوی کی مد میں 850ارب روپے جمع کرنے کے مطالبے پر قائم ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پٹرول اور ڈیزل کی امپورٹ کم کرنے کا مطالبہ کررہا ہے، آئی ایم ایف نیپٹرولیم لیوی اورٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں