صارفین نے اپنے تبصروں میں صوبائی حکومت کی اس بےتوجہی پر افسوس کااظہارکیا۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کا طریقہ کارسوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مختلف پلیٹ فارمزپروائرل ویڈیو میں صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹرسے راشن کے تھیلے زمین پرپھینکے جارہے ہیں جو اتنی بلندی کے باعث متاثرین تک پہنچنے کے بجائے گرکرپھٹ رہے ہیں۔
بلوچستان حکومت کے آفیشل ٹوئٹراکاؤںٹ سے ہیلی کاپٹر کے اندرسے بنائی جانے والی فوٹیج شیئرکرتے ہوئے بتایا گیا کہ ، “حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے”۔
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرہیلی کاپٹرشروع دن سے امدادی کاروائیوں کے لیے وقف ہے ،موسم کی خرابی کے باعث کچھ دن کے لیے تعطل آیا تاہم اب پھرسے آپریشنزکا بھرپورآغازکردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پرمتاثرین کی بنائی گئی ویڈیو وائرل ہے جس میں بلندی پر سے پھینکے جانے والے تھیلے گرتے ہی پھٹ رہے ہیں اور امدادی سامان ضائع ہورہا ہے۔
افسوسناک پہلو یہ ہے کہ نیچے زمین پربڑی تعداد میں سیلاب متاثرین اس امداد کے حصول کی آس لگائے دوڑ رہے ہیں۔
صارفین نے اپنے تبصروں میں صوبائی حکومت کی اس بےتوجہی پر افسوس کااظہارکیا۔