خنجراب پاس تین سال بعد دوبارہ کھل گیا،چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے چین اور پاکستان کی قیادت کو خنجراب پاس کھلنے پرمبارکباد دی ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ 3 سال بعد چین پاکستان تجارت اور آمد و رفت پھر بحال ہوگئی ہے۔2020میں بندش کے بعد خنجراب پاس کا اب دوبارہ کھلنا خوشی کی خبر ہے۔
خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار متاثر کی۔
نوازشریف سی پیک کے معمار ہیں، چین کی مدد سے سی پیک کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا عظیم منصوبہ شروع کیا تھا ۔