ملک میں فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہوگیا فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 8 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگیا

ہفتے کے آخری کاروباری روز پاکستان میں سونا 400 روپے سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 8 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 343 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 78 ہزار 584 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں میں 12 دالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کا دام 1969 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں