پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو بھجوا دی

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دے دی گئی۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو بھجوا دی۔پٹرول 10 سے 12 اور ڈیزل 10 سے 15 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اوگرا نے دوسری تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔

قبل ازیں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے تخمینہ لگایا گیا کہ ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، اسی طرح پیٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔ جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آرہا ہے، اس لیے تاہم پاکستان میں یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جاسکتی ہیں، تاہم انڈسٹری ذرائع کہتے ہیں کہ شاید حکومت قیمتوں میں کسی بھی قسم کا ردوبدل نہ کرے۔

ادھر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی، آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کے لیے سستے پیٹرول کی اسکیم پر شدید اعتراض کرتے ہوئے حکومت سے مکمل پلان طلب کیا ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے سوالات اٹھائے ہیں کہ اس اسکیم کے لیے کتنی سبسڈی درکار ہوگی؟ وہ کہاں سے آئے گی اور اس کے کتنے کنزیومر ہوں گے؟ اسکیم میں کتنا نقصان ہوگا؟۔

رپورٹ میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا، اس دوران آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے غریب طبقے کو زیادہ مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پیٹرول کی سبسڈی مکمل طور پر ڈیزائن نہیں ہوئی اس پر کام ہورہا ہے، اس پر مکمل شفاف نظام کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف غریب طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر زور دے ریا ہے، پیٹرول پر سبسڈی ڈیزائن کرکے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں