ملک میں آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 700 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 700 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 601 روپے اضافے سے 1 لاکھ 78 ہزار 927 روپے ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مارچ کے آخری کاروباری روز رجحان مثبت رہا۔
100 انڈیکس 152 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار پر بند ہوا ہے۔
مارچ کے آخری کاروباری روز 11 کروڑ شیئرز کے سودے 3 ارب 93 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 108 ارب روپے رہی۔
البتہ مارچ کے پورے مہینے میں 100 انڈیکس 509 پوائنٹس گرا ہے، پورے مہینے انڈیکس 2 ہزار 561 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔