مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز راجن پور میں سیلاب متاثرین خطاب کے دوران گرگئیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز راجن پور میں سیلاب متاثرین خطاب کے دوران گرگئیں۔
جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ ضلع راجن پورکے دورے پرموجود مریم نواز خصوصی طیارے سے ڈیرہ غازی خان ائرپورٹ پہنچی تھیں۔
متاثرین سے خطاب کرنے والی مریم روسٹرم کے پیچھے رکھی چھوٹی میرز پر کھڑے ہوکرخطاب کررہی تھیں کہ اسی دوران لڑکھڑا جانے کے باعث گرگئیں۔
تاہم فوراً ہی سنبھل کرکھڑی ہوجانے والی مریم نے باآواز بلند کوئی بات نہیں کہہ کر سب کو تسلی دی کہ وہ خیریت سے ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین نے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کرتے تبصرے کیے۔
مریم نواز نے خود اپنے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پر ری ٹویٹ کی جس میں صارف کا کہنا تھا کہ ، “گرنا اہم نہیں، گرنے کے بعد وقار سے خود کو سنبھال لینا زیادہ معنی رکھتا ہے”۔
ایک اور صارف کی جانب سے استفسار پرمریم نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں ، اس طرح کی چوٹیں لگتی رہتی ہیں۔