رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز، کون سی چیز پر کتنی رعایت ملے گی؟ صارفین کو 19 اشیا پر 5 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 1 ارب 15 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، اور دستاویز کے مطابق صارفین کو 19 اشیا پر 5 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ریلیف پیکج میں مجموعی طور پر بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام صارفین کو 1 ارب 15 کروڑروپے اورعام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ غریب طبقے کو گھی پر 100 روپے، آٹے پر 52 روپے ریلیف ملے گا۔

دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300 روپے، چینی 70 روپے فی کلو ملے گی، اس کے علاوہ بیسن اور کھجور پر 50،50 روپے سبسڈی دی جائے گی۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مشروبات پر صارفین کو 15 روپے، دالوں پر 20 روپے فی کلو، کوکنگ آئل پر 25 روپے ، چائے پر 100 روپے، دودھ پر 30 روپے اور مصالحوں پر 10 فیصد رعایت ملے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں