کراچی میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، آغا خان اسپتال کے ڈاکٹرز بھی لپیٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 53 مریض سامنے آگئے

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز پھر سامنے آنے لگ گئے ہیں۔ آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ڈاکٹرز اور طلبہ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

کراچی میں کورونا وائرس ایک بار پھر سے پھیلنے لگا ہے۔ گزشتہ سات روز کے دوران شہر میں 146 کیسز سامنے آ گئے۔

شہر قائد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 449 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 53 کیسز مثبت آئے۔

آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ڈاکٹرز اور طلبہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خوش قسمتی سے کورونا میں مبتلا ہونے والے اسٹاف میں علامات شدید نوعیت کی نہیں ہیں۔

آغا خان اسپتال انتظامیہ نے ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کردی ہے۔

محکمہ صحت اور آغا خان اسپتال انتظامیہ نے عملے اور عام شہریوں سے ماسک کا لازمی استعمال کرنے کی درخواست کردی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں