سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گورباچوف چل بسے

آخری سوویت رہنما 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

سرد جنگ کو پرامن انجام تک پہنچانے والےسوویت یونین کے سابق صدرمیخائل گوربا چوف 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گوربا چوف ماسکو میں سینٹرل کلینیکل اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سابق صدر نے سرد جنگ کو خون بہائے بغیر خاتمہ کیا لیکن وہ سوویت یونین کو ٹوٹنے سے بچانے میں ناکام رہے۔

سابق سوویت صدر گورباچوف نے امریکا کے ساتھ ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے اور مغربی طاقتوں کے ساتھ شراکت داری قائم کی تھی۔

گورباچوف کے انتقال پرروسی صدر نے تعزیت کا اظہارکیا جبکہ ترجمان کا کہنا ہے کہ ولادیمیر پوٹن کل ان کے خاندان اور دوستوں کو تعزیت کا ایک ٹیلیگرام بھیجیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں