کراچی سمیت ملک بھر میں رواں ماہ دو طاقت ور مغربی ہواؤں کے سسٹم کے داخلے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق 12 مارچ کی رات سے مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس کے تحت خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں بارشوں کے امکانات ہیں۔
🟢 𝑲𝑨𝑹𝑨𝑪𝑯𝑰 𝑾𝑨𝑰𝑻 𝑰𝑺 𝑶𝑽𝑬𝑹! Finally after almost 7 Years Climatic Patterns are Once again Setting up for one of the Wettest March and 1st Half of April as Countrywide Back to Back Strong Systems. Heavy Rainfall , Hailstorms , Windstorms is Expected from 18th March pic.twitter.com/l7MmIsQ1jn
— Weather Updates PK (@WeatherWupk) March 12, 2023
جواد میمن کے مطابق جبکہ 18 مارچ سے کراچی اور ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بھی امکانات موجود ہیں۔
شام ہوتے ہی کراچی میں اچانک درجہ حرارت کم ہوگیا ہے، جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔
🟢 خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری. ⛈️🌩️❄️
Weather Updates PK / Pakistan Doppler (Former Karachi Doppler) pic.twitter.com/0zN2HQwOxQ— Weather Updates PK (@WeatherWupk) March 12, 2023
#پشاور میں مغربی سسٹم کے زیر اثر بارش کا آغاز.
Weather Updates PK / Pakistan Doppler (Former Karachi Doppler) pic.twitter.com/Ijru9f4HaQ— Weather Updates PK (@WeatherWupk) March 12, 2023
اس سسٹم کے زیر اثر 12 سے 17 مارچ تک سندھ میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، اپریل کے شروعاتی دنوں میں مزید دو مغربی سسٹم ملک میں داخل ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
صوبے کے پہاڑی علاقوں چترال، سوات، بونیر، کوہستان اور تورغر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
گزشتہ روز تخت بائی میں آٹھ، پارا چنار میں چار، پشاور اور مالم جبہ میں تین تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں صفر ڈگری ریکارڈ ہوا۔