’صحرا کا ہر وہ رنگ دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں جو اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہوں‘ صحرائے تھر میں اسمارٹ فون سے فوٹوگرافی کرنے والے نوجوان دلیپ کا عزم

صحرائے تھر سے تعلق رکھنے والا نوجوان دلیپ پرمار سات سالوں سے اسمارٹ فون سے فوٹوگرافی کررہا ہے، اس کے شوق اور کام کو دیکھتے ہوئے مقامی افراد دلیپ کو کارونجھر کا سفیر بھی کہتے ہیں۔

صحرائے تھر کی ریت اور ننگرپاکر کے خوبصورت پہاڑ اکثر لوگوں کو برسات کے موقع پر یاد آتے ہیں لیکن اس ڈیجیٹل دور میں اپنی فوٹوگرافی سے دلیپ پرمار نامی نوجوان ہر موسم میں مہمانوں کو ننگرپاکر دیکھنے پر مجبور کررہا ہے۔

ننگرپارکر کا نوجوان دلیپ پرمار جو اپنے فن سے نہ صرف کارونجھر کی فوٹوگرافی کرکے سیاحت کو فروخت دے رہا ہے بلکہ ننگرپاکر کے مقامی لوگ بھی ان سے بڑے خوش ہیں۔

دلیپ کا کہنا ہے اس کی پیدائش کارونجھرمیں ہوئی وہ یہاں کی حسین وادیاں، ثقافت، تہوار، موسیقی، فنکار، آرٹ اور ہر اس رنگ کو دنیا کو دکھانا چاہتا ہے جو وہ خود اپنی آنکھوں کے لینس سے دیکھتا ہے۔

معاشی مسائل ہونے کے باوجود بھی دلیپ نے ہمت نہیں ہاری یہ نوجوان اپنے ہنر سے ناصرف خود بلکہ مقامی لوگوں کے روزگار کا بھی ذریعہ بنا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں