پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا 263 رنز کا ہدف بنا ڈالا۔
پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سلطانز کی جانب سے رضوان اور عثمان خان نے اننگز کا آغاز کیا، عثمان خان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 36 گیندوں پر ٹورنامنٹ کی تیز ترین سنچری داغ دی۔
وہ 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے علاوہ محمد رضوان نے نصف سنچری اسکور کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے اس میچ میں جیت ضروری ہے۔
🚨 TOSS UPDATE 🚨@TeamQuetta elect to bowl.
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/QY6dQux5ur #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #QGvMS pic.twitter.com/9QgTKNx7iv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2023