نیٹ فلکس کے پاکستانی صارفین کیلئے خوشخبری نیٹ فلکس اپنے سب سے سستے سبسکرپشن پیکجز متعارف کروائے گا

مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے بھی اسپاٹیفائی کی طرح اپنے پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی ہے ۔

پاکستان میں موجود نیٹ فلکس صارفین کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں کیا گیا ہے جہاں پر نیٹ فلکس اپنے سب سے سستے سبسکرپشن پیکجز متعارف کروائے گا۔

موجودہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان 1.6ڈالرز، ترکی 3.38ڈالرز، ارجنٹائن 3.5ڈالرز، کولمبیا 3.55ڈالرز، اور بھارت 2.43 ڈالرز میں سب سے زیادہ سستی نیٹ فلکس سبسکرپشنز مل سکتی ہیں۔

دوسری طرف، نیٹ فلکس کے سب سے مہنگے منصوبے سوئٹزرلینڈ 12.62ڈالرز، اسرائیل 9.11ڈالرز، امریکہ 9.99ڈالرز، اور ڈنمارک 14.85 ڈالرز میں ہیں۔

جن ممالک میں سبسکرپشن فیس کم کی گئی ہے ان میں ملائشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، کروشیا، وینزویلا، کینیا اور ایران شامل ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں