قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبا تصادم پر کارروائی، 79 طلبا بیدخل، ڈگریاں منسوخ

اسلام آباد قائداعظم یونیورسٹی میں گزشتہ دنوں طلبا کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد انتظامیہ نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے 79 طلبا کو جامعہ سے بیدخل کر کے ڈگریاں منسوخ کردی ہیں۔

اس ضمن میں ترجمان قائد اعظم یونیورسٹی نے ویب سائٹ اردو نیوز کو بتایا ہے کہ جامعہ کے رجسٹرار نے یہ کارروائی قانون کو ہاتھ میں لینے، تعلیمی سرگرمیاں متاثر کرنے اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کی ہے۔

واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں گزشتہ ہفتے ہونے والے طلبا تصادم کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے جامعہ کو نہ صرف تاحکم ثانی بند کردیا تھا بلکہ ہاسٹلز میں مقیم طلبہ و طالبات کو وہاں سے نکل جانے کے احکامات دیے تھے۔

قائد اعظم یونیورسٹی میں اس سے قبل ہونے والے جھگڑے پر 60 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں لڑائی جھگڑے، کارسرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ، طالبات کو ہراساں کرنے، اقدام قتل، زبردستی راستہ روکنے اور مسلح حملہ آور ہونے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں