دریائوں میں خطرناک سیلابی صورتحال کا خدشہ ،تونسہ بیراج میں پانی کا بہائو مزید بڑھ گیا

سلام آباد, انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)نے دریائوں میں خطرناک سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ تونسہ بیراج میں پانی کا بہائو مزید بڑھنے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔

ارسا کے مطابق دریائے کابل میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں بہاو 2 لاکھ 58 ہزار 300 کیوسک ہے،دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے،تونسہ سے اس وقت 6 لاکھ 22 ہزار 100 کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے،ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور میں مزید سیلاب کا خدشہ برقرار ہے،تونسہ سے گزشتہ روز 5 لاکھ 58 ہزار کا ریلہ گزر رہا تھا،گدو اور سکھر بیراجز پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے،گدو بیراج پر پانی کا بہائو بڑھ کر 5 لاکھ 12 ہزار کیوسک ہو گیا،سکھر بیراج پر پانی کا بہائو 5 لاکھ 30 ہزار 800 کیوسک ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں