سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت  9 ہزار400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار500 روپے ہو گئی۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت  8ہزار 58 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 77 ہزار40 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی بینک نے شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 17فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں