پی ایس ایل فرنچائزز کی لیگ میچز یو اے ای یا امریکا میں کرانے کی تجویز پنجاب سے میچز کی منتقلی کا معاملہ آج حل ہونے کی توقع ہے

پنجاب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے میچز کا تنازع حل کی جانب گامزن ہونے کا امکان ہے، جب کہ فرنچائزز نے لیگ میچز عرب امارات یا امریکا میں کرانے کی تجویز بھی دے دی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بورڈ کے پیٹرن وزیراعظم شہبازشریف سے رابطہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف کو تمام ترمعاملات سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے چیئرمین منجمنٹ کمیٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سے پاکستان سپر لیگ کے میچز کی منتقلی کا معاملہ آج حل ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز سیکیورٹی کی مد میں مزید رقم نہ دینے پر قائم ہیں، اور فرنچائزز نے وزیراعظم سے برانڈ کو بچانے کیلیے اپیل کردی ہے، اور تجویز دی ہے کہ لیگ میچز یو اے ای یا امریکا میں کرائے جائیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں