پیجو 2008 کی قیمتوں میں بھی اضافہ

کراچی پیجو پاکستان نے بھی اپنی گاڑی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

مؤقر ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق پیجو 2008 کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کی وجہ سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردی ہے جس کے بعد تسلسل کے ساتھ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمپنیوں کی جانب سے اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت پیجو 2008 ایکٹیو کی نئی قیمت 5959000 روپے ہو گئی ہے جب کہ پرانی قیمت 5899000 تھی جس کے معنی یہ ہوئے کہ گاڑی کی قیمت میں 51000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پیجو 2008 ایلور کی قیمت میں 57000 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6599000 روپے سے بڑھ کر 6656000 روپے ہو گئی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں