سعودی عرب: خاتون کو سوشل میڈیا پوسٹس پر 45 سال قید کی سزا سنادی گئی

سعودی میں خاتون کو سوشل میڈیا پوسٹس پر 45 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈیموکریسی فار دی عرب ورلڈ ناؤ…

سعودی میں خاتون کو سوشل میڈیا پوسٹس پر 45 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈیموکریسی فار دی عرب ورلڈ ناؤ (ڈان) نے کہا ہے کہ نورہ القحطانی کو اپیل پر بھاری سزا اس وقت سنائی گئی جب اس پر سوشل میڈیا کے ذریعے “عوامی نظم و نسق کی خلاف ورزی” کا جرم ثابت ہوا۔

ڈان نے کہا کہ خاتون کو مملکت کے انسداد دہشت گردی اور انسداد سائبر کرائم قانون کے تحت سزا سنائی گئی۔

واشنگٹن میں قائم گروپ جس کی بنیاد سعودی صحافی جمال خاشقجی نے رکھی تھی، نے عدالتی دستاویز کی ایک کاپی شیئر کی تھی لیکن اے ایف پی اس کو تصدیق کرنے سے قاصر تھی۔ سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

یہ کیس اس وقت رپورٹ ہوا ہے جب گزشتہ ماہ امریکی صدر جو بائیڈن کے تیل سے مالا مال خلیجی بادشاہت کے دورے کے بعد، سعودی عرب کے ساتھ مغربی تعلقات پر بحث میں شدت آتی جا رہی ہے۔

ڈان نے بتایا کہ قحطانی کے بارے میں کچھ تفصیلات موجود ہیں، لیکن ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ فعال نہیں تھا۔ ان کو جولائی 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا اور خصوصی فوجداری عدالت کی جانب سے انہیں سزا سنائی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کی اپیل اس مہینے کے شروع میں کی گئی تھی۔

ڈان کے ریسرچ ڈائریکٹر عبداللہ الاؤد نے کہا کہ اس ماہ 34 سالہ سلمیٰ الشہاب کی سزا کے چند ہفتوں بعد قحطانی کی 45 سال کی سزا ظاہر کرتا ہے کہ سعودی حکام اپنے شہریوں کی جانب سے ہلکی سی تنقید کو برداشت نہیں کرتے۔

اے ایف پی کی طرف سے دیکھی گئی عدالتی دستاویزات کے مطابق، دو بچوں کی ماں شہاب کو بھی اس ماہ اپیل پر طویل قید کی سزا سنائی گئی، جس میں اختلاف رائے رکھنے والوں کی مدد کی گئی جو ان کی پوسٹوں کو ریٹویٹ کر کے “عوامی نظم میں خلل ڈالنے” کی کوشش کر رہے تھے۔

برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی امیدوار پر اس کی سزا کے حصے کے طور پر مزید 34 سال کے لیے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سلمیٰ شہاب کی ایک دوست نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ اس نے دھمکیوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں