فلم “ہیرا منڈی “ کی پہلی جھلک جاری یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی

او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی ویب سیریز ”ہیرامنڈی“ کا ٹیزر ریلیز کر دیا، ٹیزر میں اداکارہ سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، شرمین سہگل، سنجیدہ شیخ اور ریچا چڈھا کا روپ پیش کیا گیا ہے۔

بھنسالی پروڈکشن اور نیٹ فلکس کی جانب سے فلم “ ہیرا منڈی“ کا پہلا ٹیزر اور پوسٹر جاری کردیا گیا ہےجس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ”ایک اور وقت، ایک اور دور، سنجے لیلا بھنسالی کی تخلیق کردہ ایک اور جادوئی دنیا جس کا حصہ بننے کا ہم انتظار نہیں کر سکتے، یہ ہے ہیرامندی کی خوبصورت اور دلچسپ دنیا کی ایک جھلک۔“

فلم کے پہلے ٹیزر میں تمام اداکاراؤں کو سنہری لباس پہنے ہوئے دکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ“ بطور فلمساز ہیرامنڈی میرے کیریئر کا اب تک کا سب سے مشکل پروجیکٹ ہے۔ یہ آٹھ مختلف فلمیں بنانے جیسا ہے۔ ہر ایپیسوڈ ایک مکمل طوالت والی فیچر فلم کی طرح ہے،یہ لاہور کی طوائفوں پر بننے والی ایک منفرد فلم ہوگی، ہیرامنڈی جسے لاہور کا بازار حسن کہا جاتا ہے، اس ویب سیریز کی کہانی بھی اسی بازار حسن سے منسلک خواتین کی زندگی پر مبنی ہے“۔

انہوں نے کہا کہ ”وژن اور محنت کے لحاظ سے اسکرین کے سائز اور فلم سازی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ہے“۔

واضح رہے کہ ”ہیرامنڈی“ درباریوں کی کہانیوں اور ہیرامنڈی کی پوشیدہ ثقافتی حقیقت کو دریافت کرے گی، اس فلم میں 80ویں دہائی کے زمانے میں کوٹھوں کی محبت، خیانت، جانشینی اور سیاست کےمتعلق ایک کہانی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں