لندن جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے پریمیئر کے موقع پر پاکستان سے محبت کا منفرد اظہار کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگ کا لباس زیب تن کیا جب کہ نیل آرٹ کے ذریعے قومی پرچم بھی بنایا۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم Whats Love Got to Do with It کا لندن میں پریمیئر ہوا جس کے ریڈ کارپٹ پر جمائما سیمت فلم میں اداکاری کرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی اور ایما تھامسن سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔
بتایا گیا ہے کہ ریڈ کارپٹ کے موقع پر جمائما سب سے منفرد نظر آئیں کیوں کہ انہوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا، اس کے علاوہ جمائما نے نیل آرٹ کے ذریعے اپنے ناخنوں پر پاکستانی پرچم بھی بنایا تھا، جسے وہ میڈیا میں دکھا بھی رہی ہیں، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمائما نے ناخن پر پاکستانی پرچم کے سبز رنگ کی نیل پالش لگائی ہے جب کہ اس پر چاند ستارا بھی بنا ہوا ہے۔