گھریلو صارفین کیلئے بجلی 7 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد گھریلو صارفین کے لیے مہنگی بجلی کی قیمت میں مزید ہوشربا اضافہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس بات کا انکشاف ذمہ دار ذرائع نے کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا پلان منظور کرلیا ہے جس کے تحت جون 2023 تک گھریلو صارفین کیلئے بجلی 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے نظر ثانی سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی ہے، مارچ 2023 سے برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی ختم ہو گی جب کہ برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ کی سبسڈی واپس ہوگی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ جون 2023 تک بجلی صارفین سے تقریبا 250 ارب روپے ریکور کئے جائیں گے، پلان کے تحت 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا سر چارج لگے گا، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جون تک سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے سے 73 ارب روپے حاصل ہوں گے، سہہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ میں رواں ماہ بجلی 4 روپے 46 پیسے تک مہنگی ہو گی، فروری میں ٹیرف میں اوسطاً اضافہ 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ بنے گا جب کہ مارچ میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 69 پیسے مہنگی کی جائے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں