پاکستانی فیشن برانڈ ’راستہ‘ لندن فیشن ویک میں دھوم مچائے گا برانڈ کے نئے کلیکشن کو لندن فیشن ویک میں 17 فروروی کو ڈسپلے کیا جائے گا

پاکستانی فیشن کی تاریخ میں پہلی بار ملکی برانڈ ’راستہ‘ دنیا کے سب سے بڑے فیشن ایونٹ لندن فیشن ویک میں ڈسپلے کیا جائے گا۔

’راستہ‘ ایک ہوم گراؤن برانڈ ہے جو جنوبی ایشیائی ثقافت اور کلچر کو اپنے روز مرہ کے کپڑوں کے ذریعے اجاگر کرتا ہے۔

بالی ووڈ کے مشہور اور سینئر اداکار انیل کپور نے اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’جگ جگ جیو‘میں پاکستانی برانڈ راستہ کی ہی جیکٹ پہنی تھی ۔

گزشتہ برس برانڈ نے انسٹاگرام پر انیل کپور اور ان کے بیٹے ہرش وردھن کپور کے ساتھ کی شوٹس کی تصاویر شیئر کیں تھی۔ اس پوسٹ میں ہرش وردھن اور انیل کپور برانڈ راستہ کے ملبوسات میں نظر آئے تھے ۔

لندن فیشن ویک کی جانب سے ’راستہ‘ کی گھریلو فیشن میں انقلاب کے ساتھ عالمی فیشن پر مضبوط گرفت کی بے حد تعریف کی گئی ہے۔ پاکستانی برانڈ کے نئے کلیکشن کو لندن فیشن ویک میں 17 فروروی کو ڈسپلے کیا جائے گا۔

’راستہ‘ کے برانڈ مینجر نے سوشل میڈیا پر خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’لندن ہم آپ کے پاس ایک نئے حیرت انگیز تجربے کے ساتھ آرہے ہیں‘۔

لندن فیشن ویک سال میں دو بار فروری اور ستمبر میں منعقد ہوتی ہے اور اس میں دنیا بھر سے 250 ڈیزائنروں کو ڈسپلے کیا جاتا ہے۔

زین احمد نے 2018 میں پاکستانی اسٹریٹ ویئر فیشن لیبل راستہ کی بنیاد رکھی ان کی تخلیقات کو بالی ووڈ کے فلمساز کرن جوہر، آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ریز احمد کے ساتھ ساتھ ریپر فرنچ مونٹانا سمیت کئی بڑی شخصیات نے پہنا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں