کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار700 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 66 ہزار 924 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس آج 743 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 466 پر بند ہوا۔
رواں کاروباری ہفتے کے چار روز میں 100 انڈیکس 1995 پوائنٹس بڑھا ہے۔
حصص بازار میں آج 36 کروڑ 73 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 849 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 120 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 653 ارب روپے ہوگئی۔