بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے ایک گھنٹے میں ایک کھرب 30 ارب روپے جمع کر لیے، پیپلزپارٹی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک گھنٹے میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے تقریبا ایک کھرب 30 ارب روپےجمع کرلیے۔

پی پی پی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے 6 ارب روپے کی امداد دی۔

جاری کردہ اعلامیے کے تحت وزیرخارجہ کی اپیل پرنقد کے علاوہ ٹینٹ، ادویات، کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر سامان کی بھی امداد آئی ہے۔

اعلامیے کے تحت وزیرخارجہ کی اپیل پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک سمیت مختلف عالمی اداروں کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ہم جس چیز کا سامنا کر رہے ہیں وہ مون سون کی بارش نہیں تھی بلکہ آب و ہوا کی تبدیلی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں