پاکستان کے سابق کپتان و کوچ جاوید میانداد نے پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار پر بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت ایشیا کپ میں نہیں آتا تو جہنم میں جائے، پاکستان کوکوئی فرق نہیں پڑتا، ہمیں کرکٹ مل رہی ہے۔
انہوں نے کہ کہ بھارت کو یہاں آکر کھیلنے اور ہارنے سے مصیبت ہوجاتی ہے، ماضی میں بھارت شارجہ سے بھی ڈرکر بھاگا تھا، شکست پر بھارت میں وبال آجاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں گواسگر کو بھی ہار پر بھارتی عوام سے مسئلے ہوئے۔
جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گڈ لَک بولتا ہوں، زندگی میں سب چلتا ہے گھبرانا نہیں چاہیے، فائٹ کرنی چاہیے اور اپنی غلطیوں کو ٹھیک کرکے چلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، سب ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے رہتے ہیں، انتظار کرنا چاہے وقت آنے پر کیا کرتے ہیں۔